پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے 45لاکھ کاغذات نامزدگی کی چھپائی شروع
اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے 45 لاکھ کاغذات نامزدگی کی چھپائی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔
الیکشن کمیش کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے 45 لاکھ کاغذات نامزدگی چھاپے جارہے ہیں، پرنٹنگ کارپوریشن لاہور اور اسلام آباد میں فارمز کی چھپائی کا کام جاری ہے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ تمام بیلٹ پیپرز اردو زبان میں چھاپے جائیں گے، پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 30 جنوری کو ہوں گے۔ سماء