مریم نواز، جاويد لطيف کانام ای سی ایل میں شامل

کابینہ نےنام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دی

حکومت نے چوہدری شوگر مل کیس میں مریم نوازاور مياں جاويد لطيف کا نام ای سی ایل شامل کرديا۔

وفاقی کابینہ نے چوہدری شوگرمل کیس میں مسلم ليگ ن کی نائب صدر مریم نواز اورسينئر رہنما جاوید لطیف کا نام ايگزيٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی سفارش منظور کرلی ہے۔

کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے نام ڈالنے کی منظوری دی۔

یاد رہے کہ نيب نے مریم نواز اور جاوید لطیف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی۔

نیب لاہور کی جانب سے اس سلسلے میں وزارت داخلہ کو خط لکھا گیا تھا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ان کا نام ایون فیلڈ ریفرنس میں بھی ای سی ایل میں ڈالا گیا ہے۔

ECL

Tabool ads will show in this div