جنگلات میں آتشزدگی، پاکستان کی آسٹریلیا کو مدد کی پیشکش
نقصان پر افسوس کا اظہار

وزیراعظم عمران خان نے آسٹریلیا میں تباہ کن آگ سے ہونے والے نقصانات پر آسٹریلوی ہم منصب کو خط لکھ کر افسوس کا اظہار کیا اور ہر ممکن مدد کی پیش کش بھی کی ہے۔
وزیر اعظم کا کہنا ہے دنیا کو ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنجز کا سامنا ہے جن کا کوئی بھی ملک اکیلا مقابلہ نہیں کرسکتا۔
آسٹریلیا کے جنگلات میں آتش زدگی نے دو درجن سے زائد افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے۔ جنگلات میں بسے کینگرو ز اور کولاز سمیت ایک ارب جانور ہلاک ہوگئے۔ زندہ بچ جانے والے جانوروں کی بقا کے لیے انتظامیہ خوراک پہنچانے میں مصروف ہے۔