
پشاور : چارسدہ ميں پوليس اور حساس اداروں نے مشترکا کارروائي کرتے ہوئے بڈھ بير ايئر کيمپ حملے ميں ملوث دہشت گرد کو گرفتار کر ليا گيا ہے۔
ذرائع کے مطابق چارسدہ کے علاقے پلاڈھيري ميں پوليس اور حساس اداروں نے مشترکا کاتروائي کرتے ہوئے بختيار نامي دہشت گرد کو گرفتار کرليا ہے، ذرائع کے مطابق دہشت گرد کا تعلق افغانستان سے ہے، ابتدائي تفتيش کے مطابق دہشت گرد بڈھ بير حملے ميں ملوث تھا، دہشت گرد بختيار بم دھماکوں ميں پوليس کو پہلے سے مطلوب تھا۔ سماء