قبول اسلام کے بعد روزی سے پوچھےگئے سوالات کےجوابات

روزی نےجوابات دیتے ہوئے نقطہ نظر واضح کیا

دسمبر 2018 میں پاکستان کی سیر کیلئے آنے والی معروف کینیڈین موٹرسائیکلسٹ اور ٹریول بلاگر روزی گیبریل نے حال ہی میں اسلام قبول کرنے کااعلان کیا تھا۔ سوشل میڈیا پریہ خبر اتنی وائرل ہوئی کہ ٹاپ ٹرینڈ بن گئی۔ اب روزی نے ان سے ہوچھے جانے والے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے اپنے احساسات شیئر کیے ہیں۔

انسٹا پوسٹ میں اسلام قبول کرنے کے فیصلے سے متعلق آنے والے ردعمل کا بتاتے ہوئے روزی نے اتنے پیاراور تعاون پر سب کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ میں بتا چکی ہوں کہ خدا کے ساتھ تعلق ، عقیدے کے باعث میں تکنیکی طور پر خود کو پہلے ہی مسلمان تصور کرچکی تھی۔ لیکن یہ میرے لئے ایک نیا باب ہے، جس خوف اور تکلیف کا سامنا کیا وہ بالآخر ختم ہو گیا ہے۔

روزی نے واضح کیا کہ اسلام قبول کرنے کا اعلان کسی قسم کی توجہ یا فالوررز کے حصول کیلئے نہیں تھا۔

نومسلم روزی نے طویل پوسٹ میں بتایا کہ انہیں بہت سے سوالات موصول ہوتے ہیں ، ساتھ ہی انہوں نے سوالات لکھتے ہوئے ان کے جوابات بھی واضح کیے۔

کیا میں اپنا نام تبدیل کروں گی؟ نہیں کیا میری فیملی نے یہ بات قبول کی؟ ہاں کیا میں کسی فرقے کا انتخاب کروں گی؟ نہیں کیا میں آپ سے شادی کروں گی؟ نہیں کیا میں حج یا عمرے پرجاؤں گی؟ ہاں ، اگلے سال کیا میں مستقل طور پر حجاب پہنوں گی؟ نہیں کیا میں بائیک پر سفر کرنا بند کروں گی؟ نہیں

روزی نے مزید لکھا اگر چہ زیادہ تر تبصرے محبت اور حمایت سے بھرپور تھے لیکن توقع کے مطابق مجھے تھوڑی مخالفت کا سامنا بھی کرنا پڑا ، مجھ پر طنز کیا گیا۔ بحیثیت انسان ہم ان چیزوں سے ڈرتے ہیں جو ہمیں سمجھ نہیں آتیں، اس فاصلے کو ختم کرنے کیلئے مجھے پوری انسانیت کیلئے وہ آواز اور مثال بننے دیں ، یہ سمجھنے کیلئے کہ اسلام کیا ہے اور ان شاء اللہ مزید امن، دوسروں کو قبول کرنے اور سمجھنے کیلئے دل نرم ہوجائیں گے اور دماغ کھل جائیں گے۔

ٹریول بلاگرنے پوسٹ میں یہ بھی بتایا کہ یہ تصویرسیلف پورٹریٹ ہے جو انہوں نے ٹرائی پوڈ اور ریموٹ کی مدد سے لی جبکہ ہاتھ میں اٹھائی اسکردو نامی بلی کو انہوں نے زخمی حالت میں روڈ سے اٹھاکر صحتیابی تک اپنے پاس رکھا تھا۔

واضح رہے کہ پانچ روز قبل انسٹاگرام پر روزی نے ہاتھ میں قرآن پاک تھامے ہوئے تصاویر اپ لوڈ کرتے ہوئے طویل پوسٹ میں اس اہم ترین فیصلے سے متعلق بتایا تھا۔

اسلام کی جانب مائل ہونے کا اہم زینہ پاکستان کو قرار دیتے ہوئے روزی نے لکھا کہ نہ صرف دررد کے آخری اثرات اورمیری انا کے حوالے سے مجھے چیلنج کرنے کیلئے بلکہ مجھے سیدھا راستہ دکھانے کیلئے قدرت مجھے پاکستان لائی۔ اس سفر کے دوران لوگوں کے مہربان رویوں نے میرے دل کو مزید تلاش کی ترغیب دی کہ مسلمان ملک میں 10 سال سے زائد رہ کر اور بڑے پیمانے پران خطوں کا سفر کرتے ہوئے ایک چیز کا مشاہدہ کیا ’’امن ‘‘۔ ایسا سکون جس کا خواب کوئی بھی بس اپنے دل میں ہی دیکھ سکتا ہے۔

روزی نے اپنے قبول کردہ مذہب کو سراہتے ہوئے لکھا کہ بدقسمتی سے اسلام ان مذاہب میں ہے جس کی دنیا میں سب سے زیادہ غلط تشریح کرتے ہوئے تنقید کی جاتی ہے لیکن اسلام کے حقیقی معنی امن ، محبت اور یگانگت ہے۔ یہ صرف مذہب نہیں زندگی گزارنے کا طریقہ ہے۔ انسانیت ، عاجزی اور محبت کی زندگی۔

دورہ پاکستان سے متعلق روزی نے لکھا کہ مجھے کہا جاتا تھا پاکستان کیوں جا رہی ہو، طرح طرح کے خدشات ظاہر کیے گئے لیکن ایسے استقبال پر میرے الفاظ میرا ساتھ نہیں دے رہے۔

ISLAM

Rosie Gabrielle

Tabool ads will show in this div