
کراچی : کاؤنٹر ٹیرارزم ڈپارٹمنٹ کی کارروائی میں را کا ايک اور ايجنٹ گرفتار ہوگیا، کے ایم سی کا انسپکٹرعادل انصاری دہشت گردوں کی مالی معاونت کرتا تھا ادھر گينگ وار کے آٹھ کارندوں سميت تيس مشتبہ افراد بھي دھر ليے گئے۔
را کے ایجنٹوں کے خلاف قانون نافذ کرنے والوں اداروں کی تابڑ توڑ کارروائیاں جاری ہیں، ملک دشمن عناصر کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا، سی ٹی ڈٰی نے کی لکھنؤو سوسائٹی میں کارروائی کرتے ہوئے را کے دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والا اہم ملزم گرفتار کرلیا۔
ملزم پرکرپشن کے پیسوں سے دیگرساتھیوں کو بھارت بھیج کر را سے تربیت دلوانے کا الزام ہے، عادل انصاری کی گرفتاری ،پہلے سے گرفتار دہشت گردوں کی نشاندگی پر عمل میں آئی، ملزم کے ایم سی کا ریکوری افسر ہے، ملزم سے تفتیش کے ذریعے تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کردیا گیا ہے، ادھر اٹھارہ اکتوبر کو سنی تحریک کے مرکز سے گرفتار دس ملزمان کو پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
جواد عرف راجا قتل کی 14وارداتوں ،زبیر منصوری قتل کی تیرہ اوراقدام قتل کی 3 وارداتوں میں ملوث ہے، محمدعالم سنی تحریک کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم کاانچارج ہے ، جوقتل کی تیرہ اوراقدام قتل کی 7 وارداتوں میں ملوث ہے، ادھر اورنگی ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں بھی آپریشن کے دوران 30 مشتبہ افراد کوحراست میں لےکراسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ سماء