ارفع کریم کو بچھڑے 8 برس بیت گئے

کم عمر میں انفارميشن ٹيکنالوجی میں نام روشن کیا

انفارميشن ٹيکنالوجی کے شعبے ميں پاکستان کا نام روشن کرنے والی ارفع کریم کو بچھڑے 8 برس بیت گئے۔

ارفع کریم نے آئی ٹی کے میدان میں چھوٹی سی عمر ميں بڑے کارنامے دکھائے۔

محض نو برس کی عمر میں دنیا کی کم عمر ترین مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل بننے کا اعزاز حاصل کیا، کمپنی کے چیف ایگزیکٹو بل گیٹس نے ملاقات کےلیے امریکا آنے کی دعوت بھی دی۔

ارفع کریم کی والدہ کہتی ہیں کہ بیٹی کے ساتھ گزرے پل کو وہ بھلا نہیں سکتیں۔ ارفع کے والد بیٹی کا مشن جاری رکھنے کے لئے پرعزم ہیں۔

بے مثال کامیابیوں کے اعتراف میں لاہور کا آئی ٹی پارک اور کراچی کا آئی ٹی سینٹر ارفع کریم سے منسوب ہے جبکہ کئی اعزازات سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

ارفع کریم رندھاوا نے صرف 16 برس کی عمر پائی۔ وہ 2 فروری 1995 کو پیدا ہوئیں اور 14 جنوری 2012 کو خالق حقیقی سے جا ملیں۔

Arfa karim

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div