پشاور : سانحہ بڈھ بیر میں شہید جوانوں نے جرات اور بہادری کی نئی مثال قائم کی تو اُن کے اہل خانہ کے حوصلے اور جذبہ قربانی کسی سے کم نہیں ہیں ۔۔ ایسی ہی ایک خاتون شہید جونئیر ٹیکنیشن شان علی کی بیوہ ہیں ۔۔ جو شادی کے صرف تین ماہ بعد بیوہ ہوئی ہیں۔
پاک فضائیہ کے شہید ٹیکنیشن کی بیوہ کا دہشت گردوں کو پیغام ہے کہ دہشت گردو ! ہمت ہے تو مسز شان کو مارو ، انہوں نے ملک دشمنوں کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے دشمنوں سے ڈرنے والے نہیں۔ سماء