کراچی میں سردی کا 5 سالہ ریکارڈ ٹوٹنے کا امکان

درجہ حرارت 6ڈگری سینٹی گریڈ تک گرسکتا ہے، محکمہ موسمیات
کراچی میں سردی کی شدت سے بچنے کیلئے لوگ آگ لگا کر بیٹھے ہیں۔ فوٹو: آن لائن
کراچی میں سردی کی شدت سے بچنے کیلئے لوگ آگ لگا کر بیٹھے ہیں۔ فوٹو: آن لائن
کراچی میں سردی کی شدت سے بچنے کیلئے لوگ آگ لگا کر بیٹھے ہیں۔ فوٹو: آن لائن

محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کیا ہے کہ مزید سردی کیلئے تیار رہیں، جاڑے کی نئی لہر آنے کو ہے، درجہ حرارت 5 سال کی کم ترین سطح پر گر سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سردی کی نئی لہر آنے والی ہے، شہر قائد کا کم سے کم درجہ حرارت 5 سال کا ریکارڈ توڑ سکتا ہے۔

میٹ آفس کو توقع ہے ہے کہ کوئٹہ کی ہوائیں شہر کا موسم مزید سرد کردیں گی جس سے کراچی کا درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گرڈ تک گر جائے گا۔

واضح رہے کہ جنوری 2014ء میں کراچی کا درجہ حرارت 6.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا تھا جبکہ گزشتہ چند روز کے دوران شہر قائد کا کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔

cold Weather

Tabool ads will show in this div