سونے کی قیمت میں حیرت انگیز کمی

فی تولہ سونا 1300 روپے، فی اونس 9 ڈالر سستا
Jan 23, 2020

مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی ہوگئی، فی تولہ سونا 700 روپے اور فی اونس قیمت 9 ڈالر سستا ہوگیا۔

ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے بعد نئے سال کے پہلے ہی ہفتے میں سونا تاریخ کی بلند ترین سطح 93400 روپے تک پہنچ گیا تھا۔

کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (پیر کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 700 روپے کمی سے ایک بار پھر 89 ہزار 600 روپے اور 10 گرام سونا 600 روپے سستا ہوکر 76 ہزار 818 روپے کا ہوگیا۔

کے ایس جے اے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 9 ڈالر کمی سے 1553 ڈالر کا ہوگیا۔

صراف ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی 1070 روپے جبکہ دس گرام 917 روپے میں فروخت ہورہی ہے، چاندی کے نرخ 0.15 ڈالر کمی سے 18.00 ڈالر فی اونس ہوگئے۔

Gold Rate

Tabool ads will show in this div