دوسری شادی کی خبرپرخلیل الرحمان اور ایشل فیاض کاموقف
مقبول ترین آن ائر ڈرامے ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کے مصنف خلیل الرحمان قمر کی ان کی فلم ’’کاف کنگنا‘‘ کی ہیروئن ایشل فیاض کے ساتھ دوسری شادی کی خبریں زیرگردش ہیں۔
خلیل الرحمان اپنی منفرد طرز تحریر کے باعث دیگر لکھاریوں میں الگ ہی پہچان رکھتے ہیں۔ لنڈا بازار، بوٹا فرام ٹوبہ ٹیک سنگھ، صدقے تمہارے، دستک اور دروازہ، محبت تم سے نفرت ہے، میں مرگئی شوکت علی، بنٹی آئی لو یو، پیارے افضل جیسے ڈراموں کے بعد حالیہ ڈرامے ’’ میرے پاس تم ہو‘‘ ہو نے تو مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔
حال ہی میں معروف صحافی سہیل وڑائچ نے اپنے پروگرام میں خلیل الرحمان قمر کا انٹرویو کیا تھا جس کے دوران ان کی فیملی سے بھی بات چیت ہوئی۔
دوران پروگرام کھانے کی میز پر اہلیہ روبی نازکا کہنا تھا کہ عورتیں بہت تنگ کرتی ہیں ، یہ ہر وقت فون پر مصروف رہتے ہیں اور کچھ خلیل صاحب بھی دل پھینک ہیں، پہلے میں روکتی تھی لیکن اب نہیں روکتی۔ بندہ اس فیلڈ میں ہواور رومانس نہ چلے؟ یہ کیسے کہہ سکتے ہیں، جب میں نے ان سے شادی کی تو یہ طالبعلم تھے۔ یہ میرے کزن ہیں اور ہماری 1985 میں لو میرج ہوئی تھی۔ یہ بہت ہی اچھے شوہر ہیں جنہوں نے آج تک میری کوئی فرمائش رد نہیں کی۔
سہیل وڑائچ نے خلیل الرحمان کی دوسری شادی سے متعلق سوال کیا تو اہلیہ نے جواب دیا کہ 24 گھنٹے ہمارے ساتھ ہوتے ہیں، ایک دو گھنٹے کیلئے باہر جاتے ہیں ، جس پر خلیل الرحمان قمر کی بیٹی نے کہا کہ امی آپ کور (معاملہ سنبھالنا ) کیوں کر رہی ہیں تو روبی ناز نے جواب دیا کہ میں کور نہیں کر رہی۔ خلیل الرحمان نے لقمہ دیا کہ پروگرام کے بعد میں آپ کے ہاتھ چوم لوں گا۔
اس انٹرویو کے بعد ان افواہوں نے زور پکڑ لیا کہ خلیل الرحمٰن نے اپنی فلم ’’ کاف کنگنا‘‘ کی ہیروئن اداکارہ ایشل فیاض سے دوسری شادی کر رکھی ہے۔
خلیل الرحمٰن نے یہ خبر شائع کرنے والی انٹرٹینمنٹ ویب سائٹ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ایشل فیاض کے ساتھ دوسری شادی کرنے کی خبروں کو مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ نہایت شرمندگی کی بات ہے کہ لوگ کسی کی زندگی میں دخل اندازی کرکے اس کی شخصیت کو منفی اندازمیں پیش کریں۔
خلیل الرحمان قمر نے واضح کیا کہ میرے اور ایشل کے درمیان کبھی ایسا کوئی تعلق نہیں رہا، ہم پروفیشنل طریقے سے ایک پروجیکٹ پر کام کر رہے تھے۔
دوسری جانب ایک انٹرٹینمنٹ ویب سائٹ دھنک پر اپنے ویڈیو پیغام میں اداکارہ ایشل فیاض نے بھی اس خبر کی پروزور تردید کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پرچلنے والی خبروں میں کوئی سچائی نہیں، یہ ایک جعلی خبر ہے۔ میری کسی کے ساتھ شادی نہیں ہوئی ۔ خیل صاحب اور میرا راشتہ صرف ایک ایکٹر اورڈائریکٹر کا تھا، اس سے زیادہ کچھ نہیں۔ جس نے بھی خبر پھیلائی اسے کوئی حق نہیں پہنچتا کہ کسی کے بارے میں بھی سچ جانے بغیر ایسی خبریں شائع کردیں۔
اداکارہ نے واضح کیا کہ میں فلمیں اور ڈرامے کر رہی ہوں اور فی الحال پوری توجہ اپنے کیرئیر پرہے۔ جب بھی شادی ہوئی سب سے پہلے آپ کو پتہ چلے گا۔ ابھی تک تو میرا شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔
ایشل فیاض نے اس حوالے سے انسٹا اسٹوریز میں بھی تردید کی۔
فلم ’’کاف کنگنا‘‘ 25 اکتوبر 2019 کو ریلیز کی گئی تھی جو بڑے پردے پر ناکامی سے دو چار ہوئی ۔
یہ ایک لواسٹوری پرتھی جس میں 1947 کے بعد آج کا دور دکھایا گیا، فلم میں مصنف نے مسئلہ کشمیر کو بھی اجاگرکیا ۔فلم میں ہیروعلی مصطفیٰ کا کردار سمیع خان نے ادا کیا ہے جو بہترین گھرانے سے تعلق رکھنے والا اعلیٰ تعلیم یافتہ لڑکا ہے جسے ایک بھارتی لڑکی (ایشل فیاض) سے پیارہوجاتا ہے۔اداکارہ عائشہ عمرنے پنجابی لڑکی کا کردارنبھایا جو ہیرو کو پسند کرتی ہے۔
[iframe class="embed-responsive-item" src="https://www.youtube.com/embed/k1cyfrPDeGg" allow="accelerometer; autoplay; encrypted-media; gyroscope; picture-in-picture" allowfullscreen="" width="100%" height="437" frameborder="0"]فلم کی موسیقی ساحرعلی بگا اورنوید ناشاد نےترتیب دی جبکہ گانے شفقت امانت علی خان،راحت فتح علی خان اورعارف لوہارنے گائے تھے ۔