عبدالقادرملا کو بیالیس سال بعد پھانسی دینا المناک اقدام ہے،چوہدری نثار

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد : وفاقی وزیرداخلہ نے بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے سربراہ عبدالقادر ملا کو پھانسی دینے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ چوہدری نثار کہتے ہیں کہ عبدالقادر ملا کو بیالیس سال بعد پھانسی دینا المناک اقدام ہے۔


اسلام آباد سے جاری بیان میں وزیرداخلہ نے کہا کہ بعض حلقے عبدالقادر ملا کی پھانسی کو عدالتی قتل قرار دے رہے ہیں۔ پاکستان سے وفاداری پر عبدالقادر ملا کو پھانسی دی گئی۔


 وہ بنگلہ دیش بننے سے پہلے اور پھر آخری دم تک متحدہ پاکستان کے داعی رہے۔۔۔ ان کی پھانسی پر آج ہر پاکستانی کو دکھ اور افسوس ہے۔۔۔ پھانسی سے پرانے زخموں کو پھر سے ہرا کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ سماء

کو

بعد

olympic

Tabool ads will show in this div