صادق آباد:چھوٹا طیارہ گر کر تباہ،2 پائلٹ شہید

حادثہ چک نمبر225 کے قریب پیش آیا

تحصیل صادق آباد کے علاقے میں چھوٹا طیارہ گرنے سے 2 پائلٹ شہید ہوگئے۔

پولیس کے مطابق چھوٹا طیارہ صادق آباد کے نواحی علاقے میں ٹڈی دل سے بچاؤ کیلئے اسپرے کرنے جا رہا تھا کہ حادثے کا شکار ہوا۔ طیارہ صادق آباد کے قریب چک نمبر 225 کے مقام پر گر کر تباہ ہوا۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق ٹدی دل کے خاتمے کیلئے جانے والا طیارہ فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا۔ طیارے میں سوار محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کے 2 افراد شہید ہوئے۔

امدادی ٹیموں اور سیکیورٹی اہل کاروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا، جب کہ دونوں افراد کی لاشیں بھی اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ صادق آباد انتظامیہ کی جانب سے ٹڈی دل کے حملے سے بچاؤ کیلئے طیارے کو علاقے میں اسپرے کرنے کیلئے طلب کیا گیا تھا

CRASH

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div