چیئرمین ایف بی آر اور وزیراعظم کے درمیان اختلافات کی تردید

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے وضاحت جاری کردی
فائل فوٹو
فائل فوٹو
فائل فوٹو

چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کے وزیراعظم یا مشير خزانہ کے ساتھ کوئی اختلافات نہيں۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے وضاحت جاری کردی، چیئرمین ایف بی آر 19 جنوری تک رخصت پر ہیں۔

ايف بی آر کی جانب سے جاری وضاحتی بيان ميں کہا گيا کہ شبر زیدی کے وزیراعظم عمران خان یا معاشی ٹیم سے اختلافات کی خبریں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔

پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ چيئرمين ایف بی آر شبر زیدی اپنے معمول کے میڈیکل چیک اپ کیلئے کراچی میں موجود ہیں، وہ 20 جنوری کو تاجر کنونشن میں شرکت کریں گے۔

دوسری جانب چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے بھی اپنے ٹویٹر پیغام ميں کہا ہے کہ 20 جنوری کے اجلاس ميں وزیراعظم تاجر برادری کو دی جانیوالی رعایتوں کا باضابطہ اعلان کریں گے، عمران خان تاجر تنظیموں سے مکمل دستاویزات اور ٹیکس ادائیگی پر تعاون بھی مانگیں گے۔

IMRAN KHAN

Shabbar Zaidi

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div