عالمی ادارہ صحت کاپاکستانيوں پرسفری پابندیاں برقراررکھنےکافیصلہ

مسافروں کےليےبوسٹرڈوزلازمی

ملک میں پولیو کے متعدد کیسز سامنے آنے پر عالمی ادارہ صحت نے پاکستانيوں پر سفری پابندیاں برقرار  رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکہ سے آنے والے مسافروں کےليے بوسٹر ڈوز لازمی قرار دے دی گئی۔

پاکستان کے کئی علاقے پوليو کی لپيٹ ميں ہیں۔ عالمی ادارہ صحت نے بھی خطرے کی گھنٹی بجادی ہے، بیرون ملک سفر کرنے والوں پر پولیو ویکسین کی پابندی میں توسیع کردی گئی ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے بیرون ملک سفر سے قبل  پولیو ویکیسین کا سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا، عالمی ہیلتھ ریگولیشن کمیٹی نے 3 ماہ کے لیے سفری پابندی میں توسیع کی منظوری دی ہے۔

پاکستان میں 15 مقامات پر پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ 13 نمونوں میں ٹائپ ون اور 2 میں ٹائپ ٹو وائرس پايا گيا۔

پنجاب ميں 7 مقامات پر گٹروں کے پانی سے پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ سندھ کے 4 اور بلوچستان کے 2 مقامات پر پولیو وائرس پایا گیا ہے۔

HEALTH

Travel Advisory

Tabool ads will show in this div