رینٹل پاورکیس،راجاپرویزپرفردعائد نہ ہوسکی،معاملہ3جنوری تک ملتوی

ویب ڈیسک:
اسلام آباد: احتساب عدالت اسلام آباد میں رینٹل پاور ریفرنس کی سماعت تین جنوری تک ملتوی کردی گئی۔ سماعت کے بعد سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے وکیل فاروق ایچ نائک نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راجہ پرویز اشرف پر مشینری گڈو سے نوڈیرو منتقل کرنے کا الزام ہے لیکن انہوں نے ایک پیسے کی بھی کرپشن نہیں کی۔

رینٹل پاور کرپشن کیس میں راجہ پرویز اشرف اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے روبرو پیش ہوئے۔ تاہم کیس میں نامزد ملزم سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔ کیس کا فیصلہ تین جنوری تک ملتوی کردیا گیا۔ واضع رہے کہ اس سے قبل نیب کی جانب سے رینٹل پاور کیس میں سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کو ملزم نامزد کرتے ہوئے ضمنی رینفرنس دائر کیا گیا تھا، 263 صفحات پر مشتمل نیب کی جانب سے ضمنی ریفرنس اسلام ٓباد کی احتساب عدالت میں جمع کرایا گیا تھا، جس کے بعد کیس میں ملزمان کی تعداد 10 ہوگئی تھی۔

گزشتہ سماعت میں عدالت نے نیب کو معاہدے کی کاپی اور دیگر دستاویز کی نقول راجہ پرویز اشرف کو فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔  یوسف رضا گیلانی کی کابینہ میں شامل وفاقی وزیر پانی و بجلی کی حیثیت سے راجا پرویز اشرف پر رینٹل پاور پراجیکٹس کی منظوری دینے سے متعلق معاملات کی تحقیقات جاری تھیں، جب کہ مارچ 2012ء میں سپریم کورٹ نے کرائے کے بجلی گھروں کے تمام منصوبوں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے تمام ملوث افراد کے خلاف تحقیقات کا حکم بھی دیا تھا۔ راجا پرویز اشرف کو کرپشن اور خرد برد کے الزامات تھے۔ سماء

offers

fans

Tabool ads will show in this div