اٹک: مسافرٹرین وین سےٹکراگئی،3افراد زخمی

وین ٹرین سے ٹکراکر مکمل تباہ

اٹک میں جعفر کے قریب جلد بازی میں پھاٹک عبور کرنے کے دوران کیری وین ٹرین سےٹکراگئی۔ واقعے میں 3 افراد زخمی ہوگئے جن میں میاں بیوی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق جمعہ کی صبح اٹک میں کوٹاٹ سے راول پنڈی جانے والی مسافر ٹرین سے کیری وین ٹکراگئی۔ کیری میں سوار3 افراد شدید زخمی ہوگئے جب میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمیوں کا اسپتال میں علاج جاری ہے۔

حادثے کا شکار وین ٹرین سے ٹکراکر مکمل تباہ ہوگئی۔ ریلوے حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

TRAIN ACCIDENT

Tabool ads will show in this div