آسکر ایوارڈز کی تقریب اس بار بھی بغیر میزبان کےہوگی
امریکی فلمی دنیا کے سب سے بڑے تصور کیے جانے والے ایوارڈ تقریب ’آسکر ایوارڈز‘ کی رنگا رنگ تقریب اس بار بھی بغیر میزبان کے ہو گی۔
امریکی نیٹ ورک ’’اے بی سی‘‘جو آسکر ایوارڈز کو براہ راست نشر کرنے کے حقوق رکھتا ہیکی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی یہ تقریب بغیر کسی میزبان کے ہوگی جس کا مقصد وقت کی بچت ہے۔
This year’s #Oscars at a glance:
— The Academy (@TheAcademy) January 8, 2020
✅ Stars
✅ Performances
✅ Surprises
🚫 Host
See you Feb. 9th!
اے بی سی انٹرٹینمنٹ کے صدر کیری برک کا کہنا ہے کہ اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز کے ساتھ مل کر ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اس بار بھی تقریب میں کسی سے میزبانی نہ کرائی جائے کیونکہ ہم روایت سے ہٹ کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔
آسکر ایوارڈز کی تقریب 9 فروری کو لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹر میں منعقد ہوگی۔