میگھن اور شہزادہ ہیری شاہی خاندان کے مجسموں سےبھی دُور

پرنس ہیری اورمیگھن شاہی حیثیت سےدستبردارہوگئے
Jan 10, 2020

لندن کے مادام تساؤ میوزیم سے برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کے مجسمے شاہی خاندان کے مجسموں کے پاس سے ہٹادیے گئے۔

انڈپینڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق میوزیم کا یہ اقدام شاہی جوڑے کے اس اعلان کے بعد کہ شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل شاہی خاندان کے سینیئر رکن کی حیثیت سے دستبردار ہورہے ہیں۔

شاہی جوڑے کے مومی مجسمے مادام تساؤ میوزیم میں شاہی خاندان کے مجسموں کے ساتھ موجود تھے جہاں سے انہیں اب ہٹا دیا گیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق دونوں کے مجمسے اب بھی میوزیم کے اندر موجود ہیں تاہم ماضی کی طرح وہ اب شاہی خاندان کے مجسموں کے سیٹ کے ساتھ موجود نہیں اور انہیں شاہی خاندان کے سیٹ کے قریب دیکھا جاسکتا ہے۔

مادام تساؤ میوزیم کے جنرل منیجر اسٹیو ڈیوس کا کہنا ہے کہ باقی دنیا کی طرح ہم بھی شاہی جوڑے کے اس اعلان پر حیرت زدہ ہیں اور ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ آج سے ان دونوں کے مجسمے شاہی خاندان کے ساتھ نہیں ہوں گے۔

یاد رہے کہ برطانوی شاہی خاندان کے چھوٹے شہزادے ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن نے شاہی حیثیت سے دستبردارہونے کافیصلہ کرليا۔ دونوں مالی طور پر خودمختار ہونے کے لیے اقدامات کریں گے۔

PRINCE HARRY

Meghan Markle

Madame Tussaud

Tabool ads will show in this div