چارسدہ سے بڈھ بیر حملے میں ملوث دہشت گرد گرفتار

Sep 22, 2015
psh paf base چارسدہ : چارسدہ ميں پوليس اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بڈھ بير حملے ميں ملوث دہشتگرد کو گرفتار کرليا۔ ذرائع کے مطابق چارسدہ کے علاقے پلا ڈھيری ميں پوليس اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بختيار نامی دہشتگرد کو گرفتار کرليا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشتگرد کا تعلق افغانستان سے ہے، ابتدائی تفتيش کے مطابق دہشتگرد بڈھ بير حملے ميں ملوث تھا، بختيار بم دھماکوں ميں پوليس کو پہلے سے مطلوب تھا۔ سماء

PM

RAHEEL SHARIF

KPK

TALIBAN

Badaber attack

AirforceBase

Tabool ads will show in this div