پاکستانیوں سے متاثر ہوکر کینیڈین بائیکر نے اسلام قبول کرلیا

روزی نےقرآن پاک ہاتھ میں تھام کرتصاویرپوسٹ کیں

دسمبر 2018 میں پاکستان کی سیر کیلئے آنے والی معروف کینیڈین موٹر سائیکلسٹ اور ٹریول بلاگر روزی گیبریل نے اسلام قبول کرلیا۔

انسٹاگرام پر روزی نے ہاتھ میں قرآن پاک تھامے ہوئے تصاویر اپ لوڈ کیں اور طویل پوسٹ میں فالوررز کو اس اہم ترین فیصلے سے متعلق بتایا۔

انسٹا گرام پر اپنی زندگی بدل دینے والے اس فیصلے سے متعلق روزی نے کیپشن میں لکھا’’میں نے اسلام قبول کیا، اس بڑے فیصلے کی وجہ کیا ہے؟‘‘۔

طویل پوسٹ میں کینیڈا سے تنہا آ کرموٹر سائیکل پر پاکستان کی سیر کرنے والی روزی نے بتایا کہ گذشتہ سال زندگی کا سب سے مشکل تھا ، زندگی کے تمام چیلنج نے مجھے یہاں اور اب تک اس مقام پر پہنچایا ۔ خدا کے ساتھ میرا ہمیشہ سے ایک خاص اور انوکھا تعلق رہا ہے، میرا راستہ آسانی سے دور تھا اور میں نے زندگی بھر تکلیف سے اپنے دل میں بہت غم و غصہ کیا اور خدا سے کہا ہمیشہ میں ہی کیوں؟ حتیٰ کہ اس نتیجے پر پہنچی کہ یہ سب کچھ ہونا ہے ، یہاں تک کہ میری تکلیف بھی ایک تحفہ ہے۔ روزی نے واضح کیا کہ 4 سال قبل میں روحانیت کی جانب گامزن ہو گئی تھی۔ اپنی اور عظیم خدا کی کھوج، جیسے جیسے وقت گزرتا گیا، میں آزاد ہونا چاہتی تھی، اس درد، غصے، تکلیف اور گمراہی سے نجات چاہتی تھی۔ میں اپنے دل میں امن، معافی اور سب کے ساتھ گہرا رابطہ چاہتی تھی اور یوں میرے سفر کا آغاز ہوا۔

اسلام کی جانب مائل ہونے کا اہم زینہ پاکستان کو قرار دیتے ہوئے روزی نے لکھا کہ نہ صرف دررد کے آخری اثرات اورمیری انا کے حوالے سے مجھے چیلنج کرنے کیلئے بلکہ مجھے سیدھا راستہ دکھانے کیلئے قدرت مجھے پاکستان لائی۔ اس سفر کے دوران لوگوں کے مہربان رویوں نے میرے دل کو مزید تلاش کی ترغیب دی کہ مسلمان ملک میں 10 سال سے زائد رہ کر اور بڑے پیمانے پران خطوں کا سفر کرتے ہوئے ایک چیز کا مشاہدہ کیا ’’امن ‘‘۔ ایسا سکون جس کا خواب کوئی بھی بس اپنے دل میں ہی دیکھ سکتا ہے۔

روزی نے اپنے قبول کردہ مذہب کو سراہتے ہوئے لکھا کہ بدقسمتی سے اسلام ان مذاہب میں ہے جس کی دنیا میں سب سے زیادہ غلط تشریح کرتے ہوئے تنقید کی جاتی ہے لیکن اسلام کے حقیقی معنی امن ، محبت اور یگانگت ہے۔ یہ صرف مذہب نہیں زندگی گزارنے کا طریقہ ہے۔ انسانیت ، عاجزی اور محبت کی زندگی۔

اپنی پوسٹ کے آخری پیرا میں روزی نے لکھا کہ میں تکنیکی طور پر پہلے سے ہی ایک مسلمان تھی۔

کینیڈا سے دنیا کے گرد چکر لگانے کیلئے موٹر سائیکل پرتن تنہا گھومنے والی روزی جب پاکستان آئیں تو ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک حیرت انگیز اور محفوظ ترین ملک ہے۔

دنیا بھر کی سیر کی غرض سےنوکری کو خیر باد کہنے والی روزی نے سوشل میڈیا پر خاصی مقبولیت حاصل کی تھی۔ انہوں نے اپنے سوشل اکاؤنٹس پر شیئر کی جانے والی خوبصورت تصاویر سے پاکستان کا مثبت تاثر اجاگر کیا تھا۔

دورہ پاکستان کے موقع پر روزی کا کہنا تھا کہ مجھے کہا جاتا تھا پاکستان کیوں جا رہی ہو، طرح طرح کے خدشات ظاہر کیے گئے لیکن ایسے استقبال پر میرے الفاظ میرا ساتھ نہیں دے رہے۔

پاکستان میں عام زندگی سے لطف اندوز ہونے والی روزی نے یہاں کے بازاروں میں بھی گھومنے کا تجربہ کیا، لوگوں کے گھروں میں جا کر مہمان نوازی کا بھی لطف اٹھایا۔ اس حوالے سے تصاویر انسٹا پر شیئر کرتے ہوئے روزی نے یہاں کی ثقافت کی خوب تعریفیں کیں ۔

ضلع سوات کے بالائی علاقہ مالم جبہ میں سال 2018 کا اختتام کرنے پر روزی نے خود کو خوش قمست ترین قرار دیا تھا۔

لاہور اور کراچی کے مخلتف مقامات کے علاوہ روزی نے بابا بلھے شاہ کے مزار پر قوالی سنی اور تصاویر شیئر کیں۔

خاتون سیاح نے روایتی لفظ ’’روزی روٹی‘‘ میں اپنے نام سے متعلق دلچسپ مماثلت بھی ڈھونڈی۔

اس کے علاوہ اجرک خریدنے گئیں تو ان کا سامنا گلاب خان سے ہوا، انگریزی میں ’’روز‘‘ کہہ کر انہیں بھی اپنا ہم نام بنا ڈالا۔

روزی اب تک عام موٹرسائیکل سے لے کر انتہائی مہنگی اسپورٹس بائیکس سمیت 30 ماڈلز چلانے کا تجربہ  کر چکی ہیں۔ انہوں نے اپنے اس شوق کا آغاز 17 سال قبل کیا تھا۔ یہ شوق ان کو پاکستان لے آیا اور پاکستان میں لوگوں کا رویہ اس قدر متاثر کن رہا کہ روزی نے اسلام قبول کرلیا۔

ISLAM

Rosie Gabrielle

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div