کوئٹہ: گیس لیکج کے باعث دھماکا،بچی جاں بحق،7افرادزخمی

زخمی بی ایم سی برن وارڈ منتقل

کوئٹہ کے علاقے کچلاک میں گھر میں گیس لیکج سے دھماکے میں ایک بچی جاں بحق اور7 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

جمعرات کو کچلاک کےعلاقےکلی اسماعیل خان میں گھر میں گیس بھر جانےسےدھماکہ ہوا، جس سے ایک بچی جاں بحق جبکہ 7 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

 زخمیوں کو بی ایم سی برن وارڈ منتقل کردیا گیا۔  گزشتہ روز بھی کوئٹہ کے علاقے سبزل روڈ پر کمرے میں گیس بھر جانے سے میاں،بیوی 3 بچوں سمیت جاں بحق ہوئے تھے۔یہ  واقعات گیس پریشر میں کمی کے باعث رونما ہورہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ رات کو خاص طور پر گیس کے ہیٹر اور کوئلے جلا کر سونے سے احتیاط برتی جائے۔

GAS LEAKAGE

Tabool ads will show in this div