جعلی ریٹنگ کا کالا دھندا، ایکسپریس نیوز کو 2 ہفتے میں جواب کیلئے نوٹس

Sep 22, 2015
Salman Danish Lhr sikander Pkg 21-09 [video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2015/09/Salman-Danish-Lhr-sikander-Pkg-21-09.mp4"][/video]   لاہور : ميڈيا لاجک کے سي اي او ۔۔ سلمان دانش کا کہنا ہے کہ ایکسپریس نیوز کی وجہ سے ہونے والے مالی نقصان کو پورا کرنے کا حتمی فیصلہ پی بی اے کرے گی، جواب کیلئے 2 ہفتوں کا نوٹس دے دیا۔ لاہور ميں پريس کانفرنس کے دوران ميڈيا لاجک کے چيف ايگزيکٹو آفيسر سلمان دانش نے بتايا کہ انٹرنيشنل آڈيٹر نے گزشتہ 10 ماہ کا ڈيٹا حاصل کرکے رپورٹ مرتب کی جس کے مطابق صرف ايکسپريس نيوز ريٹنگ سے مستفيد ہورہا تھا۔ سلمان دانش نے  کہا کہ شائستہ مشتاق کے عدالتی بيان ميں ان سے زبردستی دستخط کروانے کا الزام درست نہيں، خاتون کی ويڈيو موجود ہے جس ميں انہيں ميڈيا لاجک کے نمائندے کے سامنے ديکھا جاسکتا ہے۔ سلمان دانش نے بتايا کہ پی بی اے کی انکوائری ميں ايکسپريس گروپ ابھی تک شامل نہيں ہوا، مزيد 10 دن کی مہلت دی گئی ہے، مالی نقصان کے ازالے کا طريقہ کار پی بی اے وضع کرے گی۔ ان کا کہنا ہے پريس کانفرنس کے دوران ايکسپريس نيوز کے عملے نے دفتر ميں داخل ہونے کی کوشش بھی کی ليکن سیکيورٹی گارڈز نے مزاحمت کرکے انہيں روک ديا۔ سماء  

GEO

MEDIA LOGIC

RATING

Tabool ads will show in this div