سچ ہے جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں

2aa لندن:  کم عمر، خوبصورت اور پیار کرنیوالی بیوی کی خواہش تو سبھی مردوں کو ہوتی ہے لیکن سب اتنے خوش نصیب نہیں ہوتے کہ انہیں ایسی بیوی مل جائے جس میں یہ تمام خوبیاں یکجا ہوں، خصوصاً جب مرد زیادہ عمر کا ہو، پھر تو ایسا ہونا معجزے سے کم نہ ہوگا لیکن برطانوی کامیڈین نے یہ معجزہ بھی کر دکھایا ہے۔ برطانیہ کے مشہور کامیڈین جمی پیٹن اس وقت 84 برس کے ہیں اور ان کی ایک فین ایمی فلپس جو صرف 25 سال کی خوبصورت لڑکی ہے، اسے جمی سے محبت ہوگئی اور اب وہ دونوں شادی کرنے جارہے ہیں۔ 2b دونوں اس وقت 2 لاکھ 55 ہزار پاﺅنڈز (تقریباً 4 کروڑ 14 لاکھ روپے) کے گھر میں رہتے ہیں جو ساﺅتھ یارک شائر کے علاقے مالٹ بے میں واقع ہے، جمی پیٹن کی پہلی بیوی 5 سال قبل انتقال کرگئی تھی، اس کے انتقال کے کچھ عرصہ بعد ہی جمی کی ایمی سے ملاقات ہوگئی، ایمی اس کی فین تو تھی ہی لیکن جلد ہی ان میں محبت بھی ہوگئی۔ جمی کا کہنا ہے کہ ”وہ لمحات میرے لئے بہت یادگار ہیں جب میں نے اپنے گھٹنوں پر جھک کر صوفے پر بیٹھی ہوئی ایمی فلپس کو پروپوز کیا، میں اس وقت بہت جذباتی تھا، شکر ہے کہ ایمی نے ”ہاں“ کہہ دی، اس وقت ایمی کے ماں باپ بھی قریب ہی موجود تھے، وہ دونوں بھی اس شادی سے بہت خوش ہیں۔“ سماء

ENGLAND

Amazing Interesting

Tabool ads will show in this div