کم عمری میں پختہ ارادے
محنت میں ہی عظمت ہے

بڑے بڑوں کوحلال روزی کا سبق یاد دلانے والے ننھے خود دار محنت کش کا عزم بلند اور ارادے پختہ ہیں۔راولپنڈی کا ننھاعبدالرحمان گھرمیں پڑھتا اورکھیلتا بھی ہے۔والد کی کلائی میں چوٹ لگنے کے باعث قلم، کتاب اور کھلونے بیچنے میں ان کا دست و بازور بھی بن چکا ہے۔چھوٹی عمر میں کم سن لڑکے نے ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل ہونے پربڑوں بڑوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔