مناسک حج کا آغاز، اللہ کے مہمانوں کی منی آمد

Sep 22, 2015
MANASIK HAJJ 2400 PKG 21-09 [video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2015/09/MANASIK-HAJJ-2400-PKG-21-091.mp4"][/video] مکة المکرمہ : سعادت کی گھڑیاں قریب آگئیں، مناسک حج کا آغاز ہوگیا، لاکھوں عازمین منیٰ پہنچ گئے، دیگر کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، رواں سال 30 لاکھ عازمین حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کریں گے، عازمین کے تحفظ کیلئے کڑے حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ آج سے مناسک حج کی ادائيگی کا آغاز ہوگیا، دنيا بھر سے ہر قوم و نسل کے تقريبا 30 لاکھ عازمين حج بيت اللہ کیلئے مکہ مکرمہ ميں ہيں جو عمرے کی ادائیگی کے بعد رات سے ہی بسوں اور دیگر گاڑیوں میں سوار ہوکر اور پیدل منیٰ پہنچ رہے ہیں۔ 1a عازمین آج منیٰ میں قیام کریں گے اور کل صبح نماز فجر کے بعد میدان عرفات روانہ ہوجائیں گے، جہاں حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ اور مسجد نمرہ میں خطبہ حج ہوگا۔ دن بھر عرفات میں قیام اور مغرب کی اذان کے بعد حجاج کرام واپس مزدلفہ روانہ ہوجائیں گے، جہاں نماز مغرب اور عشاء ملا کر ادا کی جائے گی، رات بھر مزدلفہ میں کھلے میدان اور پہاڑوں پر قیام کے بعد اللہ کے مہمان 10 ذی الحج کو فجر کی نماز کے بعد منیٰ روانہ ہوں گے، جہاں شیطان کو کنکریاں مارنے، قربانی کرنے اور سر منڈوانے کے بعد واپس مکہ مکرمہ روانگی ہوگی۔ 1b حجاج کرام بیت اللہ کا طواف اور سعی کریں گے، جسے طواف زیارت کہا جاتا ہے، طواف زیارت کے بعد عازمین واپس منیٰ آئیں گے اور اگلے دن جمرات کے مقام پر دوبارہ شیطان کو کنکریاں ماریں گے۔ اللہ رب العزت کے مہمانوں خصوصاً جنوبی ایشیاء کے عازمین کو منیٰ سے عرفات، عرفات سے مزدلفہ اور مزدلفہ سے منیٰ لانے لے جانے کیلئے تیز رفتار بلٹ ٹرین کا انتظام کیا گیا ہے، یہ ٹرینیں پورا سال کھڑی رہتی ہیں اور صرف حج کے 5 دنوں کیلئے چلائی جاتی ہیں۔ Saudi security forces take part in a military parade in preparation for the annual Hajj pilgrimage in Mecca, Saudi Arabia, Thursday, Sept. 17, 2015. (AP Photo/Mosa'ab Elshamy) سعودی حکومت کی جانب سے دوران حج سیکيورٹی کے غيرمعمولی انتظامات کئے گئے ہيں، ايک لاکھ سیکيورٹی اہلکار حج کے دوران مسلسل عازمين کے تحفظ کيلئے موجود ہيں جبکہ 5 ہزار سی سی ٹی وی کيمرے بھی مسلسل نگرانی کيلئے جگہ جگہ نصب ہيں۔ سماء
Tabool ads will show in this div