تہران کے قریب مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ

طیارے میں عملے سمیت180مسافرسوار تھے
یہ فائل فوٹو ہے

ایرانی دارالحکومت تہران میں یوکرین کا مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے میں عملے سمیت 180 مسافر سوار تھے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق تہران میں یوکرین کا مسافر طیارہ خمینی ایئرپورٹ سے ٹیک آف کے بعد ہی گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے کے شکار طیارے میں 180 مسافر اور عملے کے ارکان سوار تھے۔

ایرانی سرکاری ٹی وی کا کہنا ہے کہ یوکرین کا بوئنگ 737 مسافر طیارہ فنی خرابی کے باعث ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوا۔ طیارے کی منزل یوکرین دارالحکومت کیف تھی۔

ابتدائی خبروں کے مطابق طیارے میں سوار مسافروں سے متعلق کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پرپہنچ گئی ہیں۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق طیارے نے صبح 5:15 پر اڑان بھرنی تھی، تاہم اس میں تاخیر ہوئی۔ طیارہ صبح 6 بجے کے بعد ریڈار سے غائب ہوا۔

CRASH

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div