مجھے بھی ہراساں کیا گیا ، عائشہ عمر کا انکشاف

می ٹو مہم بہت اہم ہے، اداکارہ

پاکستانی ماڈل و اداکارہ عائشہ عمر نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں کریئر کے دوران ہراسگی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

عائشہ عمر نے حال ہی میں بول ٹی وی نشر ہونے والے شو کے میزبان اداکار احسن خان کو انٹرویو دیا جس کا مختصر سا ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے۔

انٹرویو کے دوران اداکارہ عائشہ عمر نے بتایا کہ ہراسگی تلخ تجربے کے حوالے سے ابھی بات کرنے کی ہمت نہیں تاہم بہت جلد اس حوالے سے تمام حقائق سامنے لاؤں گی۔

می ٹو مومنٹ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ مہم بہت اہم ہے، ہو سکتا ہے اس کا غلط استعمال بھی کیا جا رہا ہو تاہم اس کا مقصد ٖغلط نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے کہا کہ ہراسگی کا نشانہ بننے والے جن مرد و خواتین نے آواز اٹھائی ہے ان کے جذبات کو سمجھ سکتی ہوں، اس کے خلاف بولنا بہت بہادری کا کام ہے۔

HARRASMENT

Ayesha Omer

Tabool ads will show in this div