جرمن لڑکی محبت کی خاطر پاکستان پہنچ گئی

ٹوئٹر پر ہونے والی محبت شادی میں تبدیل
Jan 07, 2020

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/01/QAISER-WEDDING.mp4"][/video]

جرمنی کے شہر ہینوور کی رہائشی لڑکی مجاہد کالونی بورے والا کے نوجوان کی محبت میں گرفتار ہوکر پاکستان پہنچ گئی۔

جرمن لڑکی تانیہ ہیلر نے اسلام قبول کرلیا اور س کااسلامی نام تانیہ جاوید رکھا گیا ہے۔

تانیہ نے بتایاکہ بوریوالہ کے رہائشی جاویداقبال کے ساتھ ٹیوٹرپردوسال قبل رابطہ ہواجوابتدائی توپربات چیت تک محدودرہی بعدمیں آہستہ آہستہ محبت پروان چڑھتی گئی اورمیں نے اسلام قبول کرکے جاویداقبال کے ساتھ شادی کا فیصلہ کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: فیس بک کی محبت جرمن خاتون کو پاکستان لے آئی  

اس کا کہنا تھا کہ اسلامی تعلیمات اور جاوید اقبال کے اخلاق سے متاثرہواسلام قبول کرنے کافیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی لڑکی محبت کی خاطر پاکستانی سرحدعبور کرتے پکڑی گئی

 تانیہ جاوید نے بتایا کہ وہ جرمنی کے شہرہینوورمیں پرنٹنگ کے شعبہ میں ٹیکنیکل انجیئنرہے جاویداقبال نے بتایاکہ وہ لاہورمیں پلمبرہے تانیہ جاویدچندروزقبل جرمنی سے پاکستان پہنچی اور بورے والا میں نکاح کرلیا۔

german girl

Tabool ads will show in this div