میانوالی: پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ،2 پائلٹ شہید

حادثہ ایئربیس کے قریب ہوا

میانوالی کے قریب پاکستان ایئرفورس کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ اندوہناک حادثے میں پائلٹ انسٹرکٹر اور فلائنگ آفیسر شہید ہوگئے۔

ترجمان پاک فضائیہ نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ منگل کے روز ایم ایم عالم ائیر بیس کے قریب پاک فضائیہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا۔ تاہم لینڈنگ کرنے کے وقت طیارے کے انجن میں فنی خرابی پیدا ہوئی۔

ترجمان کے مطابق پائلٹس نے طیارے کو آبادی سے دور رکھا اور بیس کے قریب گرا۔ حادثے میں اسکواڈرن لیڈر حارث بن خالد اور فلائنگ آفیسر عباد الرحمان شہید ہوگئے۔

حادثے کے بعد پاک فضائیہ اور دیگر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جب کہ طیارے کے ملبے کو بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

دوسری جانب حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے ایئر ہیڈکواٹرز نے اعلیٰ سطح کا بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔

CRASH

Tabool ads will show in this div