بانسری کے بعد عدنان صدیقی کی ہارمونیم کے ساتھ گلوکاری

سوہنی دھرتے گاتے ہوئے اداکار کی ویڈیو وائرل

پاکستان ڈراما انڈسٹری کے معروف اداکارعدنان صدیقی فنون لطیفہ سے گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔ بانسری بجانا ان کا دلپسند مشغلہ ہے۔

عدنان صدیقی نے انسٹا گرام ہر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اس بار وہ بانسری کے بجائے ہارمونیم کے ساتھ طبع آزمائی کرتے ہوئے گائیکی کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

ہارمونیم پر ملی نغمہ ’’سوہنی دھرتی ‘‘ گاتے ہوئے اداکار کی ویڈیو سوشل میڈیا پرتیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام ’’مذاق رات ‘‘ میں شریک عدنان صدیقی نے میزبان واسع چوہدری اور پروڈیوسر ایوب خاور کو سراہتےہوئے انسٹا پر لکھا کہ میں شو میں اپنی بانسری نہیں لے کرگیا تھا اس لیے جب اسے بجانے کی فرمائش کی گئی تو میں نے ہارمونیم کا انتخاب کرلیا۔

اداکارنے بتایا کہ ملی نغمہ سوہنی دھرتی ان کے پاسندیدہ ملی نغموں میں سے ایک ہے، جب بھی آپ اس کو سنتے ہیں تو اپنی زمین پر ، اپنی قوم پر مزید فخر محسوس ہوتا ہے۔ اللہ ہمارے ملک کو ہمیشہ آباد رکھے۔ آمین۔

اس سے قبل عدنان صدیقی کے آن ائرڈرامے ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کے ٹائٹل سونگ کی بانسری پر دھن بجاتے ہوئے ویڈیو بھی خاصی وائرل ہوئی تھی۔

مصنف وہدایتکار خلیل الرحمان قمر کا یہ ڈرامہ مقبولیت کے نئے ریکارڈز قائم کر رہا ہے جس کے مرکزی کرداروں میں عدنان صدیقی، عائزہ خان اور ہمایوں سعید شامل ہیں۔

adnan siddiqui

MERAY PASS TUM HO

Tabool ads will show in this div