صوابی میں اساتذہ کوعزت دینے کیلئے نوٹیفکیشن جاری

صوابی پولیس نے منفرد روایت قائم کردی

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/01/SWABI-TEACHER-PKG-06-01.mp4"][/video]

صوابی پوليس نے اساتذہ کو عزت دینے سے متعلق روایت قائم کردی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی نے پوليس افسران اور اہلکاروں کو ہدايت جاری کی ہے کہ اساتذہ کے ساتھ عزت واحترام سے پیش آئیں۔

عمران شاہد نے اساتذہ کی عزت و احترام کے ليے خصوصی نوٹيفيکيشن جاری کيا ہے جس میں ہدایات درج ہیں کہ اگرکوئی استاد کسی بھی چوکی، چيک پوسٹ يا تھانے آئيں تو انہيں سلام ميں پہل کی جائے، یہی نہیں نوٹیفکیشن میں اساتذہ کی حتی الامکان خاطر تواضع بھی کی جائے۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ اساتذہ روحانی والدین ہوتے ہيں،اس لیے ان کی عزت ميں کوئی کسرنہ رکھی جائے۔

استاد کو عزت دینے کی یہ منفرد روایت قائم کرنے پر مقامی اساتذہ نے بھی خوشی کااظہار کیا ہے جبکہ شہریوں کا بھی کہنا ہے صرف پولیس ہی نہیں ہم سبھی پر اساتذہ کی عزت فرض ہے۔

SWABI

Tabool ads will show in this div