فواد چوہدری اور خواجہ آصف کی لفظی گولہ باری

ریٹنگ کیلئے اخلاق سے نہیں گرنا چاہیے، فوادچوہدری

فوادچوہدری کہتے ہيں لائيکس اورريٹنگ بڑھانے کيلئے سياستدانوں کی پگڑياں اچھالی جارہی ہيں ۔

وفاقی وزير فواد چوہدری قومی اسمبلی ميں اظہار خيال کرتے ہوئے کہا کہ ہم پر یوٹیوب چینلز کی بلا نازل ہوگئی ہے، ایک اینکر نے یوٹیوب پر میرے خلاف پروگرام کیا۔

وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ کیا الیکشن لڑنے کی شرط ہے کہ آتاجاتاآدمی ہمیں چھترمارے ، ریٹنگ کے لیے اخلاق سے نہیں گرنا چاہیے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ پيمرا قوانين کے جائزے کيلئے خصوصی کميٹی بنائی جائے۔

اس موقع پر ن لیگی رہنما خواجہ آصف نے وفاقی وزير پرتنقيد کے نشتربرسادئيے کہا کہ کسی کے ہاتھ اگر گريبان تک پہنچے ہيں تواس کے ذمہ دارہم خود ہيں ۔

خواجہ آصف نے کہا کہ فوادچوہدری خود اينکررہ چکے ہيں وہ اپنے پروگراموں ميں کيا کرتے تھے زرا ريکارڈنگ نکال کر ديکھ ليں ؟ فوادچوہدری کی زبان سے کوئی پارٹی محفوظ نہيں رہی ۔

مزید پڑھیے : فوادچوہدری نے مبشرلقمان کو بھی تھپڑ ماردیا

 جواب میں فواد چوہدری نے کہا کہ ميں نے پروگرام ميں کبھی کسی کی پگڑی نہيں اچھالی،بے نظيرکی کردار کشی کرنے والے ہميں نہ سکھائيں ۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے لاہور میں ایک شادی کی تقریب کے دوران ٹی وی اینکر مبشر لقمان کو تھپڑ مارا تھا ۔

تقریب کے دوران جہانگیر ترین، اسحاق خاکوانی اور فواد چوہدری آپس میں بات چیت کر رہے تھے، اس دوران مبشر لقمان آئے اور دونوں کے مابین تلخ کلامی شروع ہوگئی اور معاملہ اس قدر بڑھا کہ فواد چوہدری نے مبشر لقمان کو تھپڑ رسید کردیا جس پر دونوں گتھم گتھا ہوگئے۔ موقع پر موجود تحریک انصاف کے رہنماؤں نے دونوں میں بیچ بچاو کرایا۔

KHAWAJA ASIF

MUBASHIR LUQMAN

fawad chaudry

Tabool ads will show in this div