'یہ جو دہشت گردی ہے اس کے پیچھے وردی ہے'

طلبہ کے نعرے
Jan 06, 2020
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/01/STUDENT-CHANTING.mp4"][/video]

گزشتہ شام بھارت میں حکمران جماعت بی جے پی اور آر ایس ایس کے غنڈوں نے لوہے کے راڈ اور ڈنڈے لیکر جواہر لال نہرو یونیورسٹی پر حملہ کیا اور مودی حکومت پر تنقید کرنے والے طلبہ سمیت پروفیسرز کو بھی شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

حملے میں تقریبا 40 طلبہ و طالبات اور اساتذہ زخمی ہوئے جبکہ درجنوں گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو نقصان پہنچایا گیا۔ اس پوری کارروائی کے دوران بھارتی پولیس یونیورسٹی گیٹ پر کھڑی تماشا دیکھتی رہی اور تاحال کسی بھی شرپسند کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

اتوار کی شام جیسے ہی حملے کی خبر پھیلی تو سول سائٹی اور دیگر تعلیمی اداروں کے اسٹوڈنٹس کی بڑی تعداد جواہرلال نہرو یونیورسٹی کے باہر پہنچی اور ایک بڑی تعداد میں طلبہ نے پولیس ہیڈکوارٹر کے باہر بھی دھرنا دیا۔

سول سوسائٹی اور طلبہ نے پولیس کی سرپرستی میں ہونے والے حملے کے خلاف احتجاج کیا اور مختلف نعرے لگائے جس میں ایک نعرہ انٹرنیٹ پر کافی مقبول ہوا اور اس کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طلبہ و طالبات سامنے سے گزرنے والے پولیس اہلکاروں کو دیکھ کر ’یہ جو دہشت گردی ہے اس کے پیچھے وردی ہے‘ کے نعرے لگارہے ہیں۔

Tabool ads will show in this div