پاک افغان سرحد پر امریکی میزائل حملہ،5افراد ہلاک،دو زخمی
ویب ڈیسک:
خیبر ایجنسی : افغانستان میں پاکستانی سرحد سے متصل علاقے لوئے شلمان میں امریکی میزائل حملے میں ہلاک افراد کی تعداد پانچ ہوگئی، جب کہ میزائل حملے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے۔
قبائلی ذرائع کے مطابق امریکی جاسوس طیاروں نے شدت پسندوں کو شمپوک کے علاقے میں نشانہ بنایا گیا، جاسوس طیاروں نے دریائے کابل میں کشتی پر دو میزائل داغے۔ قبائلی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ میزائل حملے میں ہلاک افراد کی تعداد پانچ ہوگئی، جب کہ دو زخمی بھی ہیں۔ میزائل حملہ پاکستانی سرحد کے قریب افغان علاقے میں کیا گیا۔
خیبر ایجنسی سے جڑے افغان علاقے لوئے شلمان کے علاقے مچ میگئی میں امریکی جاسوس طیاروں نے دریائے کابل میں ایک کشتی کو نشانہ بنایا۔ زخمی ہونے والے دو افراد کو لنڈی کوتل کے مقامی اسپتال لایا گیا۔ واضع رہے کہ لوئے شلمان کے علاقے میں یہ پہلا امریکی میزائل حملہ ہے۔ سماء