پنجاب بھر کے اسکولوں میں چھٹیاں بڑھا دی گئیں

نصابی سرگرمیاں13 جنوری سے شروع ہونگی

محکمہ تعلیم پنجاب نے سخت سردی کے باعث اسکولوں کی تعطیلات میں اضافہ کردیا۔

محکمہ تعلیم پنجاب کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بارش اور سخت سردی کے باعث سرکاری اور نجی اسکولوں میں چھٹیاں 12 جنوری تک بڑھا دی گئی ہیں۔ صوبہ پنجاب میں تمام اسکولز اب 13 جنوری 2020 سے کھولے جائیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل صوبے بھر کے اسکولوں میں گزشتہ سال جاری ہونے والے نوٹی فکیشن کے مطابق اسکولوں میں 20 دسمبر2019 سے 5 جنوری 2020 تک چھٹیوں کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم کچھ اسکولوں میں نصابی سرگرمیوں کا آغاز یکم جنوری سے ہی کردیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل خیبر پختونخوا اور اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کیلئے بھی علیحدہ علیحدہ شیڈول کا اعلان کیا گیا تھا۔

خیبر پختونخوا

خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں سخت سردی کے باعث اسکولوں میں22 دسمبر سے 29 فروری 2020 تک تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ نئے سال 2020 میں فروری کا مہینہ 28 کے بجائے 29 دنوں پر مشتمل ہوگا اور ایسا ہر 4 سال بعد ہوتا ہے۔ خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں برف باری کے باعث سردیوں میں درجہ حرارت منفی 17 تک گر جاتا ہے اور یہ سلسلہ دسمبر سے مارچ تک جاری رہتا ہے جس کے باعث ان علاقوں میں موسم سرما کی چھٹیاں 2 ماہ پر محیط ہوتی ہیں۔

دو ماہ چھٹی والے علاقوں میں ضلع سوات کے بالائی علاقے، ضلع کوہستان اپر اور لوئر، ضلع چترال لوئر اور اپر، اپر دیر، ضلع شانگلہ اور ضلع بونیر کے بالائی علاقے شامل ہیں۔ خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والے قبائلی اضلاع کے بالائی علاقوں میں بھی دو ماہ چھٹی ہوگی۔ اس کے برعکس وسطی اضلاع پشاور، چارسدہ، مردان، نوشہرہ، صوابی اور جنوبی اضلاع کوہاٹ، لکی مروت، ٹانک، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان سمیت دیگر میدانی علاقوں میں موسم سرما کی چھٹی محض 22 سے 31 دسمبر تک ہوگی۔

Tabool ads will show in this div