وزیراعظم نواز شریف کو افغان صدر کا ٹیلی فون بڈھ بیر حملے کی مذمت

Ashraf Ghani & Nawaz Sharif اسلام آباد / کابل : وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کو افغان صدر اشرف غنی نے ٹیلی فون کرکے بڈھ بیر حملے کی مذمت کی۔ ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے پیر کے روز وزیراعظم نواز شریف کو افغان صدر اشرف غنی ٹیلی فون کیا اور بڈھ بیر حملے کی مذمت کی، گفت گو میں افغان صدر نے حملے میں ہونے والے جانی نقصان پر تعزیت بھی کی۔ اس موقع پر افغان صدر نے پاکستان کے خلاف اپنی سرزمین استعمال نہ ہونے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ افغانستان اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا۔ واضح رہے کہ بڈھ بیر پاک فضائیہ کے بیس کیمپ پر حملے میں 29 افراد شہید ہوئے، جس میں سولہ نمازی، پاک فوج کے کیپٹن اسفند یار، اور پاک فضائیہ کے اہل کار شامل تھے۔ حملے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی اور دہشت گرد بھی وہیں سے آئے۔ سماء

ZARBEAZB

BASE CAMP

CMH

TALIBAN

ASHRAF GHANI

AIR CHIEF MARSHAL

Captain Asfandyar Bukhari

#IamAsfandYar #NationSalutesItsHeroes

Badaber attack

AFGHAN PRESIDENT

Tabool ads will show in this div