سیلفی کنگ نے سہرا تو سجا لیا مگر جگری دوست کو بھول گئے
[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2015/09/Gayle-Shikwa-PKG-21-09.mp4"][/video]
لاہور : پاکستانی کرکٹر احمد شہزاد نے بیاہ رچایا لیکن جگری دوست کرس گیل کو نہ بلایا، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اس حوالے سے دونوں کے درمیان کئی گلے شکوے ہوئے۔
احمد شہزاد کا کرس گیل کو سالگرہ کی مبارک باد دينا تھا کہ دلچسپ مکالمہ شروع ہوگيا، احمد نے گيل سے شادي پر نہ انے کا گلہ کيا تو گيل نے نہ بلانے کا شکوہ کر ڈالا، احمد شہزاد نے جواب ديا کہ ايک ماہ پہلےدعوت دي تب بھي آپ نے تاخیر سے بلانے کی شکایت کی، پھر احمد شہزاد نے اپنا کارڈ پوسٹ کيا، جس پر گيل نے چٹکلا چھوڑا اور پوچھا کہ کيا واقعی شادي کرنا چاہتے ہو، پھر پاکستاني اوپنر نے پوچھا کہ ميرے تحفہ کہاں ہیں، گيل نے کہا ضرور ملے گا۔ سماء
