سیالکوٹ میں طویل لوڈشیڈنگ کیخلاف ڈنڈا بردار افراد کا مظاہرہ
اسٹاف رپورٹ
سیالکوٹ : سيالکوٹ ميں بجلی کی طویل لوڈشيڈنگ کے خلاف ڈنڈا بردارافراد نے مظاہرہ کيا۔ احتجاج کے باعث سڑک پر ٹریفک جام ہوگیا اور گاڑيوں کی لمبی قطاريں لگ گئیں۔
بجلی کی طويل بندش کے خلاف سيکڑوں مشتعل شہری صبح چھ بجے ڈنڈے اٹھا کر پسرور روڈ پر نکل آئے اور ٹائروں کو آگ لگا کر روڈ بلاک کرديا۔
احتجاج کے سبب سيکڑوں گاڑياں ٹریفک جام میں پھنس گئیں اور ہزاروں شہری کام کاج اور بچے اسکول نہ جا سکے۔
مشتعل افراد نے اس وقت بھی روڈ بند کر رکھا ہے اور وہ حکومت کے خلاف نعرے لگا رہے ہیں ۔ سماء