فٹنس ٹیسٹ:فیل ہونیوالےکرکٹرزکی تنخواہ کاٹی جائیگی
فٹنس ٹیسٹ لاہور میں ہونگے

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ آج لیے جائیں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے فٹنس ٹیسٹ کیلئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور کا انتخاب کیا گیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق ٹيسٹ ميں فيل ہونے والے کرکٹر کی تنخواہ کاٹی جائے گی۔
ہر کھلاڑی کو ٹیسٹ پاس کرنے کے لئے 5 آزمائشوں سے گزرنا پڑے گا۔ بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں مصروف 3 کرکٹرز محمدعامر، وہاب ریاض اور شاداب خان 20 اور 21 جنوری کو فٹنس ٹيسٹ ديں گے۔
ٹیسٹ میں پاس نہ ہونے والے کرکٹر پر 15 فيصد جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ مسلسل ناکامی کی صورت میں کرکٹر کا سينٹرل کنٹریکٹ برقرار رکھنا بھی خطرے میں پڑ جائے گا۔