واٹربورڈ کا ملازم را کا ایجنٹ نکلا،سنسنی خیزانکشافات نےتہلکہ مچادیا

RAW AGENTS TEHELKA KHI PKG 21-09 کراچی : گرفتار را کے ايجنٹوں کے سنسني خيز انکشافات نے تہلکہ مچاديا، پتا چلا ہے کہ سندھ کو پاکستان سے الگ کرنے کيلئے بھارت ميں برين واشنگ کي جاتي تھي، ملزمان نے قتل وغارت گری کے تمام احکامات ندیم نصرت سے ملنے کا بھي اعتراف کيا۔ را کے ایجنٹوں خالد امان، شفیق، جبار اورمحسن نےسب کچھ اگل دیا، گرفتار ایجنٹس سے مکمل کی گئی تفتیشی رپورٹ سما کو موصول ہوگئی، تفتیش حساس اداروں اور سی ٹی ڈی نے مکمل کی۔ را کے ايجنٹس نے دوران تفتيش بتايا کہ وہ 1996میں بنکاک کےراستے بھارت گئے، بھارت میں جس فارم ہاؤس میں ٹھہرایا گیا،وہاں کراچی کا ندیم راٹھور بھی آتا تھا، ملزمان نے انکشاف کيا کہ بھارت میں سندھ کو پاکستان سے الگ کرنے کے ليے ان کي برين واشنگ کی جاتی تھی، 1999میں پاک بھارت تعلقات خراب ہوئے تو6ماہ کے بجائے2سال بھارت میں رکنا پڑ گیا۔ بھارت میں پاکستانیوں کیلئے را کے نیٹ ورک سنی کی جگہ محمود صدیقی چلارہا ہے، ملزمان نے اعتراف کيا کہ 2008میں محمود صدیقی کی ہدایت پر نارتھ ناظم آباد میں بم دھماکے کیے، عام انتخابات سے قبل ایک روز میں 8بم دھماکے کرنے والے گروہ میں بھي شامل تھے، ملزمان نے بتايا کہ بھارت میں را کے افسر پنکج سے ان کي ملاقات محمد انور نے کرائی تھی، بھارت جانے کیلئے بدین سے متصل جاتی کے علاقے کو بھی استعمال کیا، را کے ایجنٹس نے يہ اعتراف بھي کيا کہ قتل وغارتگری کے تمام احکامات انہيں ايم کيو ايم کے رہنما ندیم نصرت سے ملتے تھے۔ سماء

ZARBEAZB

water board

agent

nadeem nusrat

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div