
[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2015/09/AIR-CHIEF-MARSHAL-PKG-21-09.mp4"][/video]
پشاور : پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل سہیل امان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو ان کے مذموم مقاصد میں کامیاب ہونے نہیں دیں گے، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاک فضائیہ ہر ممکن اقدام کرے گی۔
پشاور میں پیر کے روز پاک فضائیہ کے بڈھ بیر کیمپ کے دورے کے موقع پر فضائیہ کے اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے ایئرچیف مارشل سہیل امان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دشمنوں کو اس بات سے واقف ہونا چاہیے کہ کوئی ہمارا حوصلہ پست نہیں کرسکتا، اس موقع پر پاک فضائیہ کے سربراہ نے حملے کے دوران فضائیہ کے اہلکاروں کی جرت مندی کو سراہا اور اہلکاروں کو شاباش دی۔
مزید پڑھیں :کیپٹن اسفند نے سینے پر گولیاں کھائی پھر بھی دہشت گردوں سے لڑتے رہیں
ایئر چیف کا کہنا تھا کہ حملے کے وقت ایئرمین ایک انچ بھی پیچھے نہ ہٹے، دشمن کے ساتھ بہادری سے لڑے، دورے کے دوران ایئر چیف نے ایئرفورس کے افسران اور جوانوں سے ملاقاتیں بھی کیں۔ ایئرچیف نے دہشت گردوں کے حملے کے دوران جرات اور شجاعت کا مظاہرہ کرنے والون کو خراج تحسین پیش کیا۔ سہیل امان نے کیمپ میں موجود ائیرمینز کو شاباش بھی دی۔
مزید پڑھیں : بڈھ بیر حملے میں افغانستان ملوث ہے،آئی ایس پی آر

ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ ہمارے مستقبل کی جنگ ہے، دشمن جان لے کہ وہ ہمارے عزم کو نقصان نہیں پہنچا سکتا، دہشت گردوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، پاک فضائیہ دہشت گردی کے خلاف مزید جوش و جذبے کے ساتھ لڑے گی، جب کہ دہشت گردوں کو ان کے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ سماء