گیس بحران:کراچی میں شہریوں نےلکڑی پرکھاناپکاناشروع کردیا

منافع خوروں نےمجبوری سےفائدہ اٹھايا

گيس کی قلت نے کراچی کو برسوں پرانے دور ميں دھکيل ديا ہے۔ شہر والوں نے بھی لکڑی پر کھانا پکانا شروع کردیا ہے۔

کراچی میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا ہے۔ سی این جی اسٹیشن سمیت گھریلو صارفین کو بھی گیس دستیاب نہیں ہے۔ لکڑی کی قدربڑھتی ديکھ کر منافع خوروں نے مجبوری سے فائدہ اٹھايا اور قيمتوں ميں من مانا اضافہ کرديا ہے۔

دکان داروں کا کہنا ہے کہ پہلے 200 روپے من لکڑی بکتی تھی تاہم اب لکڑی  300 سے 350 روپے من بکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے 10 روپے فی کلو قیمت تھی تاہم اب بارہ اور تیرہ روپے فی کلو قیمت ہوگئی ہے۔

gas crisis

Tabool ads will show in this div