سابق آئی جی موٹروے پولیس کی تنزلی کیخلاف درخواست مسترد کردی
اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق آئی جی موٹروے پولیس ظفر عباس لک کی تنزلی کیخلاف درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں فیڈرل پبلک سروس کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔
جسٹس نورالحق قریشی پر مشتمل اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے ظفر عباس لک کی تنزلی کے خلاف درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔
عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ ظفر عباس لک تنزلی کے خلاف فیڈرل پبلک سروس کمیشن سے رجوع کریں۔
نوازشریف کی عام انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد کا اشتہار دینے پر سابق آئی جی موٹر وے پولیس کی تنزلی کر دی گئی تھی۔ سماء