مردہ خاتون غسل کے دوران زندہ ہوگئی

WOMEN ALIVE SOT KHI 21-09   کراچی : کراچی میں مردہ قراردی گئی خاتون دوران غسل اٹھ بیٹھی،  ایدھی سردخانے میں غسل کے دوران منظوراں مائی اٹھ بیٹھی۔ سپر ہائی وے کے قریب گوٹھ کی رہائشی خاتون منظورہ مائی کو گھر والوں اور لواحقین نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مردہ قرار دے دیا اور لاش کو ایدھی سرد خانے منتقل کر دیا۔ گیا، تاہم ایدھی سینٹر کی خاتون رکن نے جب دوران غسل مائی منظوراں کے سینے پر ہاتھ رکھا تو ڈھڑکن چل رہی تھی، جس کے چند ہی لمحوں بعد خاتون اٹھ بیٹھی، یہ منظر دیکھ کر وہاں موجود لوگ حیران و پریشان جب کہ کچھ خوف کے مارے بھاگ نکلے۔ منظوراں مائی کو غسل دینے والی خاتون نے سماء سے خصوصی گفت گو کرتے ہوئے کہا کہ جب میں نے خاتون کے سینے پر ہاتھ رکھا تو دھڑکن چلتی محسوس ہوئی،  منظوراں کا سیدھا ہاتھ پکڑا تو جھٹکا لگا، کلمہ پڑھایا تو منظوراں نے مرحبا یا مصطفیٰ پکارنا شروع کر دیا۔ منظورہ بی بی کی حالت پیر کی صبح اچانک خراب ہو گئی۔ اس پر گھر والوں اور لواحقین نے اس کو مردہ سمجھ لیا اور تدفین کی تیاریاں شروع کر دیں۔ منظورہ بی بی کے گھر تعزیت اور جنازے میں شرکت کیلئے آنے والوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ سماء

WOMAN

body

FUNERAL

AMBULANCE

morgue

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div