گیس کمپنی کااضافی رقم صارفین کوواپس کرنے کا فیصلہ

آئندہ بل گیس پریشرکے مطابق ہونگے
Jan 04, 2020

وزیراعظم کےنوٹس پرگیس صارفین کو بڑا ریلیف دیا گیاہے۔اضافی بلوں کی مد میں صارفین سے وصول رقم واپس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔عمران خان نے آئندہ بل گیس پریشرکے مطابق جاری کرنے کی ہدایت بھی کردی۔

کم گیس پریشر والےعلاقوں میں اضافی بل بھیجنے کی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کردی گئی۔ وزیراعظم نے شہريوں پر اضافی بوجھ ڈالنے پر شدید برہمی کا اظہار کيا جس کے بعد سوئی نادرن گیس کمپنی کی انتظاميہ جاگ گئی اور گیس پریشر کے مطابق بلنگ درست کرلی۔

گیس کمپنی صارفین سے مجموعی طور پر وصول کئے گئے 51 کروڑ 30 لاکھ روپے واپس کرے گی۔

وزيراعظم کے نوٹس پر گزشتہ سال  فروری اورمارچ کیلئے صارفین کو5 کروڑ روپے واپس کردیئےگئے تھے۔وزیراعظم نے آئندہ گیس بل حقیقی گیس پریشرکی بنیاد پرجاری کرنے اورمختلف علاقوں میں سپلائی اور ڈیمانڈ کی صورتحال پر بھی مسلسل نظر رکھنے کی ہدایت کردی ہے۔

IMRAN KHAN

Tabool ads will show in this div