لاہور:کینسرکےمریضوں کومفت ادویات کی فراہمی کامعاملہ حل

لاہور ميں کینسرکے مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کا معاملہ حل ہوگيا. حکام نے ادويات کی فراہمی بحال کردی اور مریضوں کو مقررہ تاریخوں پر ادویات لینے کے پیغامات موصول ہوگئے ہيں ۔
پنجاب میں محکمہ صحت اور نجی کمپنی کے درميان معاملات طے پا گئے اور ادويات کی فراہمی شروع ہوگئی۔سيکرٹری صحت کے مطابق ہر مريض کو ضرورت کے مطابق ادويات مليں گی۔
یہ ادويات لاہورميں میو اسپتال اور جناح اسپتال ، ملتان ميں نشتر اسپتال اور الائیڈ اسپتال جبکہ راولپنڈی ميں پولی کلینک اسپتال ميں فراہم کی جائيں گی۔ رپورٹ کے مطابق 5000 سے زائد مریضوں کو ہر ماہ ڈیڑھ سے 2 لاکھ روپے مالیت کی ادویات مفت دی جاتی ہيں۔
اس سے پہلے بقایات جات کی ادائیگی نہ ہونے پر نجی کمپنی نے ادویات بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔کمپنی کا موقف تھا کہ ان کے 2 ارب 16 کروڑ روپے کے بقایات جات ہیں۔