منڈی بہاؤالدین میں پسند کی شادی کرنے پرنوجوان کوقتل کردیا گیا
اسٹاف رپورٹ
منڈی بہاؤالدین: منڈی بہاؤالدین میں پسند کی شادی پرنوجوان کو قتل کردیا گیا ۔۔ مقتول نے تین سال پہلے شادی کی تھی۔۔ سابق بہنوئی کے قتل کے الزام میں وکیل کو گرفتار کرلیا گیا۔
پسند کی شادی پر موت کا پروانہ مل گیا۔۔۔ منڈی بہاؤ الدین کی کچہری میں وکیل نے سابق بہنوئی پر گولیاں برسادیں۔۔ وسیم کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔۔ بیٹے کے قتل پر گھر میں کہرام مچ گیا۔۔۔
بتیس سالہ وسیم نے تین سال پہلے پڑوس میں پسند کی شادی کی تھی۔۔ تب سے لڑکی کا وکیل بھائی بدلے کی آگ میں جل رہا تھا۔ مبینہ اثر و رسوخ استعمال کرکے بہن کو یکطرفہ فیصلے سے علیحدگی بھی دلائی۔
سالے اور بہنوئی میں جھگڑا ہوا تو معاملہ عدالت جاپہنچا۔۔ جہاں آج پیشی کے دوران اسے موت کی نیند سلادیا۔۔ سول لائن پولیس نے دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔۔ جبکہ ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج سہیل اکرام نے احاطہ عدالت میں ناقص سیکیورٹی پر ڈی پی اوسے رپورٹ طلب کرلی۔ سماء