پاکستانی کوہ پیما علی سدپارہ نے ’مونٹ بلانک‘ سر کرلی

مونٹ بلانک فرانس اور اٹلی کی سرحد پر واقع ہے

پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ نے ایک اور کارنامہ سر انجام دیتے ہوئے یورپ کی بلند ترین چوٹی ’مونٹ بلانک‘کو سر لیا۔

پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ نے یورپ کی بلند ترین چوٹی مونٹ بلانک کو سر کرلیا، مونٹ بلانک فرانس اور اٹلی کی سرحد پر واقع بلند ترین چوٹی ہے۔

محمد علی سدپارہ نے فرانسیسی اور نیپالی کوہ پیما کے ساتھ چوٹی سر کی، مونٹ بلانک 4808 میٹر یورپ کی بلند ترین چوٹی ہے۔

پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ مونٹ بلانک سر کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے، مونٹ بلانک چوٹی پہلی بار 8 اگست 1786 کو سر کی گئی تھی۔

محمد علی سدپارہ نے 8 ہزار میٹر سے بلند دنیا کی 8 چوٹیاں سر کی ہیں جس میں پاکستان کی 5 اور نیپال کی 3 چوٹیاں سر کی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 24 مئی کو محمد علی سدپارہ نے ماؤنٹ مکالو سر کی تھی۔

CLIMBER

ALI SADPARA

Tabool ads will show in this div