کراچی:کم پریشر کے باعث سی این جی اسٹیشنز دوبارہ بند

کراچی سمیت سندھ بھر میں گیس کے کم پریشر کے باعث سی این جی اسٹیشنز کو جمعہ 3 جنوری کی صبح دوبارہ بند کردیا گیا ہے۔
کراچی سمیت سندھ بھر میں رات بھر سی این جی اسٹیشنز کھلے رہنے کے بعد دوبارہ بند کردیئے گئے ہیں۔ گیس کی کمی اور کم پریشر کے باعث شہريوں نے لائنوں ميں لگ کر سی اين جی بھروائی، تاہم کچھ افراد لمبی قطاروں کے باعث سی این جی بھروانے سے محروم رہے۔
اس دوران لوگوں نے پريشر کم ہونے کا شکوہ کیا۔ گیس کی بندش سے پریشان شہریوں کا کہنا تھا کہ گيس نہيں دينی تو گاڑياں بھی بند کرديں۔ کراچی میں لوگوں کا کہنا تھا کہ سی این جی کیلئے پہلے گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا تھا مگر اب تو کئی کئی دن گزر جاتے ہيں مگر پھر بھی کچھ حاصل نہيں ہوتا۔
سی این جی ایسوسی ایشن کی جانب سے گیس سے متعلق تازہ شیڈول جاری نہیں کیا گیا ہے۔